musht zani k nuqsanat - musht zani ka ilaj in islam, musht zani in female, musht zani pictures, musht zani se bachne ki dua, aurat ki musht zani ka tareeqa, musht zani ka ilaj in islam, musht zani kaise karte hain, musht zani ka nuqsan ka ilaj, aurat ki musht zani k nuqsanat
مشت زنی کی حرمت پر جن آیات سے استدلال کیا جاتا ہے ان کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے نیز مشت زنی کے طبی نقصانات پر آپ کیا کہتے ہیں ؟ ایک ڈاکٹر کا سوال ـ
الجواب !
ایسی باتیں کرنے والے وہی لوگ ہیں جو ابھی تک زمین کو ساکن اور چپٹی مانتے ہیں ، ان کی کیا بات ہے ۔۔ جو آیات انہوں نے کوٹ کی ہیں اور امام شافعی کے استنباط کا ذکر کیا ہے ، ان آیات میں دوسرے فریق کو ملوث کرنے کا حکم ہیں ، کہ دوسرا فریق یا تو تمہاری بیوی ہونی چاہئے یا لونڈی ،، اس کے علاوہ تم کسی عورت یا لڑکے کو استعمال نہیں کر سکتے ، اسی طرح اگر نکاح دستیاب نہ ہو تو کسی غیر عورت سے مباشرت کرنے کی بجائے صبر کرو کا حکم ہے ، یہاں بھی مشت زنی زیر بحث نہیں ہے ،، رہ گئے طبی نقصانات تو گزارش ہے کہ مشت زنی کی کثرت کے تو نقصانات ضرور ہونگے کیونکہ کثرت سے تو بیوی سے بھی مباشرت ہو تو اس کے ساہڈ ایفکٹس ہوتے ہیں ،مگر ۲۰ سال کی طویل تحقیق کے بعد برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے نتیجہ نکالا ہے کہ ہفتے میں دو دن مشت زنی کرنے والے مثانے کے کینسر سے بچے رہتے ہیں ، بندے پر جتنے بھی نفسیاتی اثرات ہوتے ہیں وہ مشت زنی کی وجہ سے نہیں بلکہ مشت زنی کو گناہ سمجھ کر کرنے کی وجہ سے ضمیر کے چور بن جانے کی وجہ سے ہوتے ہیں کہ بندہ احساسِ کمتری وغیرہ کا شکار ہو جاتا ھے ـ اگر ایسا نہ ہو تو اس کے اثرات شام کو کرکٹ کھیلنے کی طرح بےضرر ہی ہیں ـ
جس طرح سدِ ذریعہ فقہ کا اصول ہے کہ اگر ایک شخص مر رہا ھے اور اس کو خنزیر کے گوشت کے سوا کچھ دستیاب نہیں تو اس صورت میں خنزیر کا گوشت نہ کھانا اور مر جانا تقوی نہیں کہلائے گا بلکہ اپنے آپ کو قتل کرنے اور خودکشی کرنے کے زمرے میں آئے گا ، اس صورت میں خنزیر کا گوشت کھانا اور اپنی جان بچانا فرض ھو جائے گا ،، کیونکہ اللہ پاک نے ولا تقتلوا انفسکم ، اور ولا تلقوا بایدیکم الی التھلکۃ کے تحت جان بچانا فرض قرار دیا ہے ، اسی طرح اگر زنا یا لواطت میں مبتلا ہونے کا خدشہ ھو تو مشت زنی مباح سے آگے بڑھ کر واجب ہو جاتی ہے ـ اور یہی رائے امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ کی ہے ـ پھر آج کل کے یوٹیوب کے زمانے میں اس کی افادیت سے کوئی منکر ہی انکار کر سکتا ہے ـ
#Sex_Education
ایک تبصرہ شائع کریں