تربوز کھائیں اور وزن کم کریں

اس پھل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ اور یہ بھوک کا فوری اور موثر علاج بھی ہے۔ وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ اپنی روزانہ کی خوراک میں تربوز کو ضرور شامل کریں
اس پھل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ اور یہ بھوک کا فوری اور موثر علاج بھی ہے۔ وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ اپنی روزانہ کی خوراک میں تربوز کو ضرور شامل کریں۔ ایک مناسب سائز کے تربوز میں کھانے کے لائق 20 کپ تربوز نکلتے ہیں۔ تربوز کے ایک کپ میں 49 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اس طرح ایک مکمل تربوز میں تقریباً ایک ہزار کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ جو ایک پورے دن کے لئے بہترین ہے۔
اگر آپ اپنا وزن کم عرصے میں گھٹانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اپنے وزن کے ہر دس کلو گرام کو کم کرنے کے لیے ایک کلو گرا م تربوز کھانا ہو گا۔ تربوز کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانے کے بہت دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ کیونکہ انتہائی کم کیلوریز والا یہ پھل معدے میں کافی دیر تک رہتا ہے اور جو لوگ ڈائٹنگ کے لئے تربوز استعمال کرتے ہیں صرف چند دنوں میں 3۔5 کلو گرام وزن کم کر سکتے ہیں۔تربوز کو کھانے کے لئے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی اسے آپ کاٹ کر کھائیں ،ٹھنڈا کر کے کھائیں یا تربوز کا شربت پیئں۔ تربوز میں پائے جانے والے فائبرز اور پروٹین بھی انسانی صحت کے لئے بہت بہترین ہیں۔
  • تربوز کے فوائد:

یہ جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرتا ہے جس سے گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی۔جب جسم میں پانی کی مقدار بالکل مناسب اور متوازن ہو گی۔ تو پھر آپ کی جلد تروتازہ نہ رہے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے بھی تربوز اہم ہے۔
  • تربوز کے بیج بھی لا جواب :

ماہرین کافی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تربوز کے بیج امراضِ قلب اور ذیابطیس کے ساتھ ساتھ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ ان بیجوں میں شامل آئرن ، پوٹاشیم اور مختلف وٹامنز نہ صرف بالوں کو مظبوط کرتے ہیں بلکہ چہرے سے داغ دھبے بھی دور کرتے ہیں۔زیادہ تر لوگ تربوز کے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ انہیں ان کے فوائد کے بارے میں جان کاری نہیں ہوتی۔
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget