عافیہ قوم کی بیٹی یا پھر ایک تباہ کن ہائیڈروجن بم

عافیہ قوم کی بیٹی ـ

عافیہ کو قوم کی بیٹی اسی طرح زبردستی بنایا گیا ہے جس طرح قاضی صاحب کو ’’ ہم بیٹے کس کے ؟ قاضی کے ! ‘‘ کا نعرہ لگا کر ابا  جی بنایا گیا تھا ـ حقیقت یہ ہے کہ عافیہ قوم کی غدار ہے جس نے پاکستان کو دارالکفر قرار دیا اور اس کے باشندوں کے جان و مال  کو مباح قرار دیا ، وہ آج بھی اپنے اس ایقان پر ۱۰۰ فیصد قائم و دائم ہے  پاکستانی ٹی ٹی پی عافیہ کی روحانی اولاد ہے اور اگر عافیہ آزاد رہتی تو میں یہ بات نہایت یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت تک درجنوں اے پی ایس ہو چکے ہوتے کوئی گولی چلے بغیر اور کوئی آواز نکلے بغیر ھزاروں بچے اور ھزاروں ٹیچرز موت کی نیند سو جاتے ، اس قدر صلاحیت تھی اس عورت میں ـ جو عورت اپنے شوھر اور بچوں کی نہ ہوئی اور یمنی دھشت گرد سے جا کر شادی کر لی ، بچے در بدر کر دیئے اور انسانیت کی تباہی کا مشن لے کر نکل کھڑی ہوئی ، تعجب کی بات ہے کہ اس نے یہ بات کسی جگہ بھی نہیں چھپائی ، اس نے امریکہ کی بھری عدالت میں یہ بات حلف لے کر اور چیخ چیخ کر کہی کہ تم سب واجب القتل ھو اور جب بھی میرا بس چلا میں تم سب کو ہلاک کر دونگی ـ

عملی طور پر عافیہ کچھ کرنے سے پہلے ہی پکڑی گئ ، مگر اس کے اس جنون نے امریکی عدالت کو خوفزدہ کر دیا ، انہوں نے مجرد اس کے ارادوں کو ہی یوں سمجھ لیا کہ گویا کہ اس نے وہ سب کچھ کر دیا ہے جس کا عہد و پیمان کر رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ کر سکتی ھے ؛ جس کے کرنے کی قسمیں کھاتی ہے ـ  جس قسم کے بائیولاجیکل ہتھیار وہ بنا سکتی ھے اس کا صرف تصور کر کے ہی ایجنسیوں کو پسینے آ جاتے ہیں ، اس کو قائل کرنے کے لئے ہر کوشش کی گئ مگر وہ الٹا قائل کرنے والی ٹیم کو ہی قائل کرنے کی کوشش کرتی کہ وہ بھی اس نیک کام میں اس کی ٹیم کا حصہ بن جائیں ـ امریکن عافیہ کو کب کے مار چکے ہوتے مگر وہ پاکستان کو بلیک میل کرنے کے لئے عافیہ کو رکھے ہوئے ہیں ، اب بھی پاکستان چائنہ تعلقات کی گرم جوشی کو دیکھتے ہوئے امریکہ عافیہ کو چھوڑنے کی دھمکی دیتا ہے ـ پاکستان اور اس کے باشندوں کے بارے میں عافیہ کے ہلاکت خیز ارادوں اور عزمِ صمیم کو دیکھتے ہوئے  پاکستان کبھی نہیں چاہے گا کہ عافیہ کو رہا کیا جائے ، اس کی وجہ یہ ھے کہ پاکستان نہ تو عافیہ کو جیل میں رکھ پائے گا اور نہ ہی اس کے حق میں چلنے والی کسی مہم جوئی کا متحمل ھو سکتا ہے ،، لہذا عافیہ کو اگر امریکہ رہا  کرتا  بھی ہے تو بھی پاکستان یا عافیہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ـ البغدادی ہو یا اسامہ ان کو تباہی پھیلانے کے لئے کوئی تنظیم درکار ہے مگر عافیہ وہ  تباہ کن  اور ہلاکت خیز مشین ہے جس کو آپ گندم کا آٹا ، دالیں اور سوکھا دودھ بھی پکڑا دو تو وہ کوئی نہ کوئی گیس بنا لے گی ، وہ یورنیم کی طرح اپنی ذات میں تابکار ہے کہ جسے اگر ایٹم بم میں استعمال نہ بھی کیا جائے تب بھی ایک کمرے بند پڑا پڑا تابکاری پھیلاتا اور انسانی جانیں لیتا رہتا ہے ـ

ہماری مذھبی جماعتیں اپنی بقا کی جنگ ملکی بقا کو کمپرومائز کر کے لڑتی ہیں ـ یا تو جماعت اب ناقابلِ اعتبار ہو چکی ہے اس لئے ایجنیسوں نے ان کو بریف نہیں کیا اور عافیہ کی ویڈیو اور آڈیو نہیں دکھائی یا پھر وہ یہ سب دیکھ کر بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عافیہ کا ایشیو استعمال کرتی ہے ، ویسے بھی اب جماعت کی سوچ صوفی محمد کی سوچ بنتی جا رہی ھے اور وہ تیزی سے شدت پسند اور فرقہ پرست جماعتوں کے قدم کے ساتھ قدم ملاتی جا رہی ہے ، اس نے بھی وہی سوچ اختیار کی اور اس کا اعلان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا کہ ان کے نزدیک ٹی ٹی پی کے جنگجو شھید اور فوجی مردار ہوتے ہیں ـ اب اعلائے کلمۃ اللہ کی قانونی جنگ کی بجائے ان کو کوئی نہ کوئی نان ایشیو درکار ہوتا ھے جس کے ذریعے وہ جلسہ جلوس کر کے اپنے وجود کا احساس دلا سکیں ـ  مجھے معلوم ہے کہ یہ پوسٹ میرے خلاف دشنام طرازی کا طوفان بپا کر دے گی مگر میں اپنا دینی اور قومی فریضہ سمجھتا ہوں کہ قوم کو حقیقت سے آگاہ کروں !

وما علینا الا البلاغ

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget