کراچی کے شہریوں کے نام بابا کوڈا کا پیغام

میٹروپولیٹن بڑی آبادی والے شہر کو کہا جاتا ہے جہاں لوگوں کو دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ روزگار کے مواقع دستیاب ہوں اور اس شہر کے ساتھ بہت سے دوسرے قصبے، گاؤں اور چھوٹے شہر سماجی اور اقتصادی حوالے سے جڑے ہوں۔

کاسموپولیٹن بھی میٹروپولیٹن شہر ہی ہوتا ہے لیکن اس میں ایک اضافی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اس میں بہت سے کلچرز اور بیک گراؤنڈ کے لوگ رہتے ہیں۔ اس حساب سے کراچی کو آپ پاکستان کا میٹروپولیٹن اور کاسموپولیٹن شہر کہہ سکتے ہیں۔

کاسموپولیٹن شہر کے جہاں بہت سے فوائد ہوتے ہیں، وہاں کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ایسے شہروں میں کرائم ریٹ دوسرے شہروں کی نسبت ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے۔ مافیاز کے بڑے بڑے گروہ بھی انہی شہروں میں اپنے ہیڈکوارٹرز بناتے ہیں کیونکہ ان کی کمائی کا ذریعہ یہاں کے کاروباری طبقات ہوتے ہیں۔

آپ دنیا کے بڑے بڑے کاسمو یا میٹروپولیٹن شہروں کا جائزہ لیں، سب کے سب کبھی نہ کبھی مافیاز کے شکنجے میں جکڑے نظر آئیں گے۔ اس کی سب سے بڑی مثال نیویارک ہے جس کی آبادی دن میں ڈیڑھ کروڑ اور رات کے وقت 80 لاکھ کہی جاتی تھی کیونکہ قریبی شہروں سے بہت سے لوگ دن کے وقت یہاں روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں آتے تھے۔ نیویارک شہر کم و بیش پانچ دہائیوں تک اٹالین، ہسپانک اور چینی مافیاز کے زیرتسلط رہا۔

اسی طرح شکاگو سے لے کر ہانک کانگ تک، دنیا کے تمام بڑے شہروں میں مافیاز کے گروہ آپریٹ کرتے ملیں گے۔ کراچی بھی پاکستان کا ایک میٹرو اور کاسموپولیٹن شہر ہے اور یہاں بھی مافیا راج قائم رہا۔

تاہم کراچی کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے سیلوٹ کرنے کو دل کرتا ہے ۔ ۔ ۔ جنہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو تین دہائیوں میں توڑ کر رکھ دیا ۔ ۔ ۔ اور اب حالیہ کچھ الیکشنز میں اپنا سیاسی ووٹ عمران خان کے پلڑے میں ڈال کر ان مافیاز کی ساری طاقت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کی پیدائش ضیا دور میں ہوئی لیکن اسے اصل طاقت 90 کی دہائی میں ملی اور اس کا نقطہ عروج مشرف اور زرداری دور میں ہوا - اس دوران پیپلزپارٹی اور اے این پی مافیاز بھی وجود میں آگئے جنہوں نے مل کر کراچی کو روزانہ 50، 60 لاشوں کا تحفہ دیا اور روزانہ دو ارب سے زائد بھتہ منی وصول کی۔

کراچی کے عوام نے آج ایک مرتبہ پھر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوا دیا - جس طرح ان مافیاز کو کراچی کے عوام نے شکست دی ہے، اس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے میٹروپولیٹن شہر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

کراچی والو، سلام ہے تمہاری جدوجہد کو - تعلیم اور شعور کا یقینناً فائدہ ہوتا ہے جو کہ تم لوگوں نے آج ثابت کردیا۔

شہر قائد کے عوام کو میرا دونوں ہاتھوں سے سیلوٹ!!! بقلم خود باباکوڈا
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget