101سالہ شخص نے مردانہ قوت کا راز بتا دیا، آپ جان کر حیران رہ جائیں گے
کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) مردانہ صحت و طاقت کے لئے آج کل طرح طرح کی ادویات اور نسخے ہزاروں لاکھوں روپوں میں بیچے جارہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان کا نتیجہ صحت کی بربادی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ دوسری جانب کچھ قدرتی طریقے ایسے بھی ہیں کہ جو واقعی مرد کو تا دم آخر کمزور نہیں ہونے دیتے اور جنوبی افریقہ میں قابل رشک مردانہ صحت کے حامل 101 سالہ بوڑھے نے حال ہی میں ایک ایسے ہی راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
پورٹ الزبتھ شہر سے تعلق رکھنے والے معمر شخص مدالاہیلنس کی عمومی صحت شاندار ہے اور اس کی نوجوانوں جیسی مردانہ طاقت کے متعلق بھی مقامی میڈیا میں کئی رپورٹیں شائع ہوچکی ہیں۔ جمعرات کے روز مدالا کیلئے شہر کے میئر نے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس میں ان سے یہ سوال بھی پوچھ لیا گیا کہ ان کی حیرت انگیز مردانہ طاقت کا راز کیا ہے۔
برطانوی جریدے ’دی سن‘ کے مطابق مدالا نے بتایا کہ جب وہ جوان ہوئے تو ان کے بزرگوں نے نصیحت کی کہ ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے نہانا، جسے انہوں نے پلے سے باندھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس عمر کو پہنچ گئے لیکن روزانہ ٹھنڈے پانی سے ضرور نہاتے ہیں اور یہی ان کی مردانہ طاقت کا اصل راز ہے۔ مدالا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سبزیوں اور پھلوں جیسی سادہ غذائیں کھاتے ہیں، کبھی کبھار گوشت بھی کھالیتے ہیں، لیکن چکنائی اورمیٹھے سے مکمل پرہیز کرتے ہیں۔ان کی 95 سالہ بیوی گوگوبیکوی نے بتایا کہ ان کے شوہر زندگی میں محض ایک یا دو بار ہی معمولی بیمار ہوئے ہیں اور بحیثیت بیوی وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتی ہیں کہ آج بھی ان کی طاقت شیر جیسی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مدالا سے آج بھی ویسی ہی خوش اورمطمئن ہیں جیسی کہ وہ 66 سال قبل ان سے شادی کے موقع پر تھیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں